Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • سومالیہ میں خودکش حملہ

سومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش دھماکے میں 10 سے زیادہ کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کےمطابق موغا دیشو میں خودکش حملہ آور نے فوجی تربیتی کیمپ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں کم از کم 15 نئے کیڈٹس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سومالیہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صداراتی اور پارلیمانی الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

سومالیہ کی فوج نے اپنے ایک حالیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 گاؤں کو آزاد کرانے کا بھی دعوی کیا ہے کہ جس کے دوران بتایا جاتا ہے کہ 130 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس