اردن میں برطرف رکن پارلمان گرفتار
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
اُردن کی حکومت نے برطرف رکن پارلیمان اسامہ عجارمہ کو گرفتار کر لیا۔
اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ سیکورٹی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے بعد معطل رکن پارلیمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
العجارمہ کا معاملہ گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا ، جب اردن کی پارلیمان نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
العجارمہ کو مبینہ طور پر پارلیمان کی توہین، اس کے وقار، ساکھ، اس کے ارکان اور پارلیمان کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد معطل کیا گیا تھا۔
رکنیت کی معطلی کے دوران انہیں ہر طرح کی مالی مراعات سے محروم کر دیا گیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ اسامہ عجارمہ کے حامیوں کے ایک گروہ نے اردن کے دارالحکومت کے مغرب میں ناعور کے علاقے میں ام البساتین کے مقام پر سیکورٹی فورسز پرحملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔