طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 8 افغان فوجیوں کا جانی نقصان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i388134-طالبان_کے_ساتھ_جھڑپ_میں_8_افغان_فوجیوں_کا_جانی_نقصان
افغانستان کے صوبے فراہ کے علاقے قلعہ کاہ پر طالبان کے حملے میں آٹھ افغان سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 8 افغان فوجیوں کا جانی نقصان

افغانستان کے صوبے فراہ کے علاقے قلعہ کاہ پر طالبان کے حملے میں آٹھ افغان سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سیکورٹی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس حملے میں چودہ افغان سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مغربی افغانستان کے صوبے فراہ میں واقع درہ اور لاش جوین پر گذشتہ ہفتے طالبان نے قبصہ کرلیا ہے۔ صوبے فراہ، افغانستان کا بدامنی سے دوچار ایک صوبہ ہے اور اس صوبے کے بیشتر علاقوں میں طالبان عناصر کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل افغانستان میں طالبان گروہ نے اس ملک کے مختلف صوبوں کے چالیس علاقوں پر اپنا قبضہ ہوجانے کا دعوی کیا تھا۔