جہاد اسلامی کا انتباہ، مقبوضہ علاقوں میں بھی شروع ہوگی مزاحمت
فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی کالیونیوں کے انتہا پسند رہائیشیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی عہدیدار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے منگل کے روز فلسطینی عہدیدار کی شہادت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب مغربی کنارے پر مزاحمت کو ہر حساب سے شروع ہو جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کی حمایت سے صیہونی انتہا پسند فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے شہروں اور قصبوں کا محاصرہ کرتے ہیں اور فلسطینی قوم کو پریشان کرتے ہیں۔
طارق سلمی نے فلسطینی مزاحمت کاروں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی دشمن کو طاقت کے زور سے ہی روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے منگل کے روز صبح مغربی نابلس کے دیر الشرف نامی گاؤں کے نزدیک فلسطینی عہدیدار علاء الخالد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں وہ شہید ہوگئے۔