مسجدالاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کی یلغار
انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسلمانوں کےقبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے
دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے صیہونی فوجیوں کی سرپرستی میں مسجدالاقصی پر دھاوا بول دیا اور مسجد کے صحن میں دندناتے پھرنے لگے۔
عرب اڑتالیس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہاپسند ، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ الخلیل میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ بھی کیا ہے۔
مسلح صیہونی انتہاپسندوں نے حلحول کالونی میں فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہےجبکہ دسیوں فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں گھٹن سے دوچار ہوگئے ۔
صوبہ بیت لحم میں بھی سیکڑوں انتہاپسند صیہونیوں نے صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی میں پیر کی صبح تقوع کالونی میں واقع حضرت موسی کے روضے پر یلغار کی ۔
حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔
صیہونی وزیراعظم نفتالی بنت کی کابینہ بھی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں کے اقدام کی حمایت کرتی ہے۔