جورجیا کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کورونا کیحلاف لڑنے کیلئے امدادی کھیپ جورجیا پہنچ گئی
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سے ارسال کی جانی والی انساندوستانہ امدادی کھیپ دارالحکومت تبلیسی کے ایک ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں جورجیا کے عہدیدراوں کے حوالے کردی گئی۔
تبلیسی میں قائم ایرانی سفارتخانے کے مطابق، اس تقریب میں جورجیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "اکبر قاسمی"، ایرانی پارلیمنٹ میں تہران میں رہنے والے آرمینیائی برادری کے نمائندے "آرا شاوردیات" اور جارجیا کے نائب وزیر صحت "گئورگی تسوتسکو لائوری" نے حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر قاسمی نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایران نے کورونا کیخلاف لڑنےمیں انتہائی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سے وینٹی لیٹر اور کورونا تشخیصی کٹس کا نام لیا جا سکتا ہے اور ہم ان کو انسانہ دوستانہ امداد کے طور پر جورجیا کو عطیہ کردیں گے۔
قاسمی نے کہا کہ ایران، دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا چٹھا ملک ہے اور ملک میں تیار دو ویکسین کو استعمال کئے جانے کی پرمیشن مل گئی ہے۔
دراین اثنا جورجیا کے نائب وزیر صحت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ مل کر اس عالمگیر وبا کیخلاف لڑیں گے اور اس پر قابو پائیں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایران کی امدادی کھیپ میں وینٹی لیٹر، کورونا تشخیصی کٹس، تھرمامیٹر، بلڈ آکسیجن میٹر، این 95 ماسک اور ڈس انفیکٹینٹ شامل ہیں؛ جو سب کی سب ایرانی ماہرین کی اپنی تیار کردہ ہیں۔
جورجیا یوریشیا کے قفقاز کے علاقے میں ایک ملک ہے۔ جورجیا مغربی ایشیا اور مشرق یورپ کے سنگم پر واقع ہے، یہ مغرب میں بحیرہ اسود سے، شمال میں روس سے، جنوب میں ترکی اور آرمینیا سے منسلک ہے۔
تبلیسی اس ملک کا سب سے بڑا شہر اور دار الحکومت ہے ۔
جورجیا کا رقبہ 69.700 مربع کلو میٹر (26،911 مربع میل) ہے اور اس کی 2016 کی آبادی 3.72 ملین افراد پر مشتمل ہے۔