Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • شام: ترکی کے 3 فوجی ہلاک 4 زخمی

شام میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

النشرہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے آج کہا کہ شام کے علاقے حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہونے والے حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ اور اس حملے کے بعد ترکی کی فوج نے دہشتگردوں کے اڈے پر بمباری کی۔

حال ہی میں شام کے شمالی علاقوں پر ترکی کی فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ترکی کی حکومت کرد مسلح افراد پر امن و امان کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتی ہے۔

ٹیگس