Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما، شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ تمام الزامات سے بری ہو گئے اور انہیں رہائی مل گئی ہے۔

اپنے رہنما کی رہائی کی خبر ملتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شیخ ابراہیم زکزکی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جشن اور خوشیاں منانی شروع کر دی۔ کادونا کی ہائي کورٹ نے سماعت کے دوران پہلے شیخ زکزاکی کی اہلیہ کو ، ان پر عائد آٹھوں الزامات سے بری قرار دیا ۔

 واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے 12 اور 13 دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔

 شہید ہونے والوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوج آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں تھے جنہیں اب رہائی ملی ہے۔

ٹیگس