نائجیریا ؛ فوجیوں پر خودکش حملے کے بعد ہلاکتوں کی متضاد خبریں
نائجیریا میں فوجیوں پر ایک خودکش بمبار کے حملے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ریاست بورنو میں کیمرون کی سرحد کے قریب واقع دور افتادہ شہر پالکا کے قریب فیرگی کے علاقے میں پیش آیا۔ بعض ذرائع نے کم از کم پانچ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے جبکہ نائجیریا کی فوج نے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کی تردید کی ہے تاہم کہا ہے کہ کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں شامل حکومت کی حمایت یافتہ مقامی ملیشیا کے رکن عمر سعیدو نے بتایا کہ میں نے اپنے گھر کے پیچھے پانچ فوجیوں کی لاشیں دیکھیں۔ نائجیریا کو حالیہ ہفتوں میں عدم تحفظ اور اغوا کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے اور ملک کے وزیر دفاع نے تشدد میں اضافے کے درمیان اس مہینے کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ کرسٹوفر موسیٰ کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ نائجیریا میں عیسائی برادری کو وجودی خطرہ لاحق ہے اور پھر اسی دعوے کے تحت انہوں نے اس ملک کو "خاص تشویش کا باعث" ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا۔