Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں عید غدیر کا جشن

پاکستان اور ہندوستان میں عید غدیر کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

نئی دہلی اور اسلام آباد سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عید غدیر کا جشن بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام بارگاہوں ،مساجد اور گھروں کو چراغاں کیا گیا اور محافل جشن کے علاوہ سڑکوں پر شربت اور مٹھائی کی سبیلیں لگائی گئیں اور پھول تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے کہ تاریخ اسلام کے مطابق سن ۱۰ هجری میں ۱۸ ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر واقعہ غدیر پیش آیا اور تین دن تک غدیر خم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار حاجیوں کا مجمع قیام پذیر رہا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ  وسلم نے سب سے طولانی خطبہ ارشاد فرمایا جو توحید ، ولایت اور امامت کے موضوعات پر مشتمل تھا ؛ اور جس میں آنحضور (ص) نے اپنے بعد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر کیا ۔ یہ دن محمد و آل محمد علیھم السلام کی سب سے بڑی عید کا دن شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس