Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چھے فلسطینی زخمی ہو گئے۔

معا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ  ہونے والی جھڑپ میں ان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا اور دھاتی گولیاں چلائیں جس میں چھے فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ زخمی فلسطینیوں میں ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔

اس وقت قریب ساڑھے چار ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں قید ہیں جن میں ڈھائی سو بچے اور سینتالیس خواتین شامل ہیں۔

ٹیگس