غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391469-غاصب_صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_دو_فلسطینی_شہید
غاصب صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے  مذکورہ دونوں فلسطینیوں کے غرب اردن کے مغربی کنارے  کے علاقے جنین کیمپ کے داخلی راستے پر گولیاں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔