Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کو طالبان کا انتباہ، انخلا کی ڈیڈلائن پار کرنے کی کوشش نہ کرے

افغانستان میں طالبان نے اکتیس اگست کے بعد ملک میں امریکی فوجیوں کے باقی رہنے پر سخت خبردار کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکا نے اگر افغانستان سے فوجی انخلا کی اکتیس اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا اور طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔

قطر میں طالبان کے دفتر کے  ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے باقی رہنے کی صورت میں اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے کا۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا  تھا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا کی مدت میں توسیع کا مطلب، افغانستان پر قبضے میں توسیع ہو گا، اس سے باہمی بد اعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور اس کا ردعمل آئےگا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان شہری جان بچانے کے لیے نہیں بلکہ غربت کی وجہ سے مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس