امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد طالبان جب خالی ایئرپورٹ میں داخل ہوئے+ ویڈیوز
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
گزشتہ شب امریکا کے آخری فوجی کے افغانستان سے نکلنے بعد طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
رات کو جیسے ہی امریکی فوجی نکلے ویسے ہی طالبان نے کابل ايئرپورٹ پر قبضہ کر لیا اور خوشیاں منائی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نامہ نگاروں کے ساتھ ہوائی اڈے سے گفتگو کی اور کہا کہ غاصبانہ قبضہ کرنے والے شکست کھا چکے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان ایک رکن اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر لٹکا ہوا ہے۔
طالبان نے منگل کی صبح افغان فوج کے بلیک ہاوک ہیلی کاپٹر کو پہلی بار اڑایا۔ دلچسپ نکتہ یہ تھا کہ جب یہ ہیلی کاپٹر اڑا تو طالبان کا ایک رکن اس پر لٹکا ہوا نظر آیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔