نہتے فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 82 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i392472-نہتے_فلسطینی_مظاہرین_پر_صیہونی_فوج_کی_فائرنگ_82_زخمی
نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 82 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • نہتے فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 82 زخمی

نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 82 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں  کی نابلس میں ہونے والے پرامن مظاہرے پر فائرنگ سے 82 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 70 افراد آنسوگیس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا جبکہ 12 فلسطینی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوئے۔

فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غزہ اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس کے علاقے بیتا میں فلسطینی مظاہرین کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔