Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی فوج کے قافلے پر حملہ

عراقی ذرائع نے دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے لاجسٹک قافلے پر حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز چینل کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے اس قافلے کو وسطی عراق کے صوبے بابل میں حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس نیوز چینل نے اس حملے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔
عراق میں سفر کرنے والے امریکی لاجسٹک قافلوں کو پچھلے چندماہ سے تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عراقی عوام اور سیاسی حلقے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل پاس کر چکی ہے۔

ٹیگس