طالبان کے راج میں کابل پر راکٹ حملہ
Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل پر راکٹ حملہ ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب کابل کے ’خیرخانہ‘ علاقے میں بجلی کے ایک مرکز کے قریب کئی راکٹ گرے۔
رپورٹ ملنے تک اس حملہ میں ممکنہ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھی اور نہ ہی اس حملے کے تعلق سے طالبان کے سکیورٹی عہدیداروں نے اب تک کچھ کہا۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
افغانستان میں اقتدار طالبان کے ہاتھ میں آنے کے بعد سے اب تک کئی بار کابل پر راکٹ حملوں کے علاوہ اس شہر میں دہشتگردانہ دھماکے ہو چکے ہیں۔
طالبان نے 15 اگست کو افغانستان میں اقتدار سنبھالا اور 7 ستمبر کو اپنی عبوری حکومت کی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔