اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i393209-اسرائیلی_فوج_کے_حملے_میں_درجنوں_فلسطینی_زخمی
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کی شام حرم ابراہیمی کے نزدیک احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ صیہونی غاصبوں کے ایک جھتے کو اپنے گھروں اور مکانات پر جارحیت سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

غاصب صیہونی آبادکار، اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں آئے دن فلسطینی آبادیوں پر حملے کرتے ہیں جس کا مقصد ان کو اس علاقے سے جبری کوچ پر مجبور کرنا ہے تاکہ یہاں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوسکے۔

غاصب صیہونی حکومت منظم منصوبے کے تحت غرب اردن کو یہودی بنانے اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے فلسطینیوں کے گھروں اور مکانات پر حملے کرتی رہتی ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کی شام الخلیل کے علاقے سے دو فلسطینی نوجونواں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔