Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شام میں ہزار سے زیادہ مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے

شام کے شہر طفس کے ایک ہزار تین سو پچاس مسلح افراد نے اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کر دیئے۔

اسپوٹنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جن افراد نے اپنے ہتھیار فوج کی تحویل میں دیئے ہیں ان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ ان کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج مغربی درعا میں واقع شہر طفس میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہی ہے۔ شامی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے میں موجود مسلح افراد کے ساتھ سمجھوتے کے بعد درعا البلد جیسے اہم علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ جبکہ دیگر جنوبی علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

سن دو ہزار تیرہ سے مغربی صوبہ درعا اور شام، اردن نیز مقبوضہ جولان کے مثلث میں واقع علاقے بتدریج حکومت شام کے کنٹرول میں آنا شروع ہوگئے تھے۔ دوہزار اٹھارہ میں شامی فوج نے ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ اپنے ہاتھ میں لے لیا تاہم بعض کالونیوں میں آپریشن نہیں کیا تاکہ مسلح افراد حکومت کے ساتھ قومی آشتی میں شامل ہوجائیں لیکن اب تک ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

ٹیگس