Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran

اب سے چند برس قبل عراق پر قابض امریکی دہشتگردوں نے سامرا کے حرم مبارک پر وحشیانہ حملہ کیا تھا۔

امریکی دہشتگردوں کی ایک ہولناک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تمام تر وقاحت و گستاخی کے ساتھ عراق کے شہر سامرا میں واقع فرزندان رسول (ص) امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہما السلام کے روضۂ اقدس میں در آئے ہیں اور ہلکے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسکی ہتک حرمت کر رہے ہیں۔ حرم مبارک پر اس امریکی دہشتگردی کو دیکھ کر ہر مرد مسلمان کا دل لرز جاتا ہے۔

اس ویڈیو کی مزید تفصیلات سامنے موصول نہیں ہو پائی ہیں کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا اور اس میں مرنے یا گرفتار ہونے والے کون لوگ ہیں؟

امریکی دہشتگرد اب سے کچھ سال قبل عراق میں اپنی فوجی دہشتگردی کے دور میں عراقی عوام اور انکے مقدسات کا ذرہ برابر احترام کئے بغیر انکی اہانت کیا کرتے تھے اور خود کو انکا قیم و سرپرست تصور کیا کرتے تھے۔

مگر اب حالات بدل چکے ہیں اور عراق میں عوامی سیاسی نظام کے استحکام اور بالخصوص مزاحمتی و استقامتی قوتوں کے وجود میں آنے کے بعد سے امریکی دہشتگردوں کو کافی حد تک لگام لگ چکی ہے اور اب وہ ماضی کی طرح اپنی من چاہی حرکتیں انجام دینے پر قادر نہیں رہ گئے تاہم عراق میں انکی سازشیں بدستور جاری ہیں۔

ٹیگس