Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عالمی اداروں اور برادری کی خاموشی کے باعث مزید غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے لئے صیہونی ٹولے کے حوصلے بلند، فلسطینیوں نے مذمت کی

فلسطین کے استقامتی گروہوں کی کمیٹیوں نے غرب اردن میں صیہونیوں کے لئے نئے رہائشی کمپلس کی تعیمر کے صیہونی حکومت کے منصوبوں کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامتی گروہوں کی کمیٹیوں نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر جاری رہنا اس سرطانی غدے کے پھیلنے اور ان معیارات کو مسلط کرنے کی کوشش کا ثبوت ہے جو مسئلہ فلسطین کو دبانے اور اسے ختم کرنے کا باعث بنیں گے۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹیوں نے اپنے اس بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے نئی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کی کوشش پر عرب حکومتوں کی خاموشی پر تنقید کی اور صیہونی حکومت کی نئی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے کے نتائج کی بابت خبردار کیا۔

فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے صیہونی غاصبوں کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک قومی اور وسیع عوامی منصوبہ پیش کرنے اور اس سلسلے میں عوامی جدوجہد کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت کا مطالبہ کیا۔

صیہونی ذرائع نے گذشتہ ہفتے خبردی تھی کہ ان کی حکومت مقبوضہ غرب اردن میں کئی ہزار رہائشی کامپلکس تعمیر کرنے کے لئے نیا منصوبہ منظور کرانے کی خبردی ہے۔ محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم نے بھی غرب اردن میں نئی یہودی کالونیوں کی تعیمر کے منصوبے کو فلسطینیوں کی زمینوں پر کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے وزیراعظم محمد آشتیہ نے غرب اردن میں نئی صیہونی کالونیوں کے تعمیری منصوبے کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام دنیا بالخصوص امریکہ کو صیہونی غاصبوں کو ان کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات سے روکنے کے تعلق سے ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا پابند بناتے ہیں۔

 محمد آشتیہ نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو  روکنے کے مقصد سے عالمی کیمپین چلانے کی غرض سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کریں گے۔ فلسطین کی مقبوضہ زمینوں پر صیہونی کالونیوں کی تعمیر و توسیع عالمی برادری کی بے توجہی کا نتیجہ ہے۔

ٹیگس