Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی حکومت کا پھر حملہ، شام کا بڑا بیان، جواب کا حق محفوظ ہے

صیہونی حکومت نے شام کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز ملک پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شام کو ان جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ کے ایک فوجی ذریعہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے پیر کے روز شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے جنوبی علاقے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے اس فوجی ذریعہ نے بتایا کہ یہ حملہ درعا علاقے میں امن کی بحالی اور علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

شام کے اس سیکورٹی ذریعہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اپنے ایجنٹوں اور آلہ کار دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی کوشش ہمشیہ کی طرح اس بار بھی ناکام رہے گی۔ مذکورہ ذریعہ کا کہنا ہے کہ شام کو صیہونی جارحیت کا پوری طاقت سے دندان شکن جواب دینے کا پورا حق ہے۔

واضح رہے کہ کچھ میڈیا ذرائع نے شام کے القنیطرہ کے البعث اور الکروم علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی خبر دی تھی۔

بحران شام کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کئی بار شام پر حملے کر چکی ہے۔

ٹیگس