Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی ڈالر کا تسلط ختم

طالبان کی حکومت نے ملک میں غیرملکی کرنسی من جملہ امریکی ڈالر کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی عبوری حکومت نے کل رات اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ 

طالبان کی حکومت نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور شہری اپنے کاروبار میں افغان کرنسی کا استعمال کریں۔

افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالر کا استعمال ہوتا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کا طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغانستان کا کنٹرول سنبھالا اور اشرف غنی ملک سے فرار کر گیا۔

ٹیگس