Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائیل کا حملہ ناکام، اسرائیل کے کئی میزائل تباہ

شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے شام کے مغربی علاقے حمص پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

سانا خبر رساں ایجنسی  نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے حمص میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے میزائل داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔

ٹیگس