عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لیجسٹک کاررواں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i396591-عراق_میں_دہشتگرد_امریکی_فوج_کے_لیجسٹک_کاررواں_پر_حملہ
عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاررواں پر حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لیجسٹک کاررواں پر حملہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاررواں پر حملہ ہوا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کا ایک لاجسٹک کاررواں جو شہر دیوانیہ سے عبور کررہا تھا ، روڈ کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنا ہے۔

صابرین نیوز نے اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں امریکی دہشتگردوں (فوجیوں) پر حملے عراق میں روز کا معمول بن گئے ہیں اور ملک کے کسی نہ کسی نقطے سے ان پر آئے دن حملے کی خبریں موصول ہو جاتی ہیں۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے ملک سے باہر نکلنے کا بل منظور کر چکی ہے۔