صیہونی فوجیوں کی بربریت، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i397636-صیہونی_فوجیوں_کی_بربریت_ایک_اور_فلسطینی_نوجوان_شہید
نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی بربریت، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی  فوجیوں نے کل ایک فلسطینی نوجوان کو جنوبی نابلس کے علاقے  بیتا میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ پیر کے روز بھی طولکرم میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوا تھا۔

 یاد رہے کہ  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔