یمنی فوج نے سعودی جنگی طیارے کے ہوش اڑا دیئے+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i397653-یمنی_فوج_نے_سعودی_جنگی_طیارے_کے_ہوش_اڑا_دیئے_ویڈیو
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کے ایک جارح طیارے کے خلاف زبردست آپریشن کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اس آپریشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کے ایک جارح طیارے کے خلاف زبردست آپریشن کی خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد اس آپریشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے جمعے کی شام کو صوبہ مآرب میں جنگی طیارے کو انٹرسپٹ کرنے کا ایک ویڈیو جاری کیا۔

 یمن کی مسلح افواج کو ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی السریع نے جمعرات کی رات مآرب صوبے کے الجوبہ علاقے میں سعودی عرب کے جنگی طیارے ایف-15 کو انٹرسپٹ کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے فاطر-1 میزائل کا استعمال کیا گیا۔