اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i398715-اسرائیلی_فوجیوں_نے_پھر_ایک_فلسطینی_نوجوان_کو_شہید_کر_دیا
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کے پاس چاقو ہونے کا الزام عائد کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔

صیہونی حکومت نے یہ جرائم جمعے کو ویسٹ بینک کے علاقے میں انجام دیا ہے۔

فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس تک طبی امداد نہيں پہنچنے دی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

ابھی تک شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی متعدد بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیتے ہیں۔