Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اتحاد کے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت

یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے اس ملک کی سعودی نواز مستعفی حکومت کے فوجی کیمپ پر کئے جانے والے حملے میں منصور ہادی کے کم از کم بیس فوجی ہلاک ہو گئے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے یہ حملہ غلطی سے کر دیا جس میں منصور ہادی کے فوجی کیمپ پر بمباری کردی۔

اس سے قبل سعودی اتحاد کی جانب سے اسی طرح کا ایک اور حملہ صوبے شبوہ میں انجام پایا تھا جس میں سعودی عرب سے وابستہ منصورہادی کے آٹھ فوجی عناصر ہلاک ہو گئے تھے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے اب تک اس حملے پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان نے اس سلسلے میں پوچھے جانے والے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ٹیگس