ایران پر حملے کی دھمکی محض شیخی ہے،سابق صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i399265-ایران_پر_حملے_کی_دھمکی_محض_شیخی_ہے_سابق_صیہونی_وزیر_اعظم_کا_اعتراف
سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے میں اسرائیل کی ناتوانی کو اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ شیخی ہماری کمزوری کی علامت ہے۔  
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران پر حملے کی دھمکی محض شیخی ہے،سابق صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے میں اسرائیل کی ناتوانی کو اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ شیخی ہماری کمزوری کی علامت ہے۔  

صیہونی ٹی وی چینل 12 نے ایہود اولمرٹ کے حوالے سے کہا : یہ دعوی کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں، محض شیخی ہے۔

سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی شیخی سے ہماری طاقت ظاہر ہونے کے بجائے ہماری کمزوری جھلکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جوہری معاہدہ موجود حالت سے جسکا ہمیں سامنا ہے، بہت بہتر ہے اور یہ صرف میرا ذاتی نظریہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل کے فوجی ادارے کے سابق اعلی عہدیداروں کا بھی یہی ماننا ہے۔

اولمرٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا ہم ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے نیا جوہری معاہدہ کرنے کا انتظار کریں، ایسا معاہدہ جس سے اسرائیل کے مطالبے پورے ہوتے ہوں۔