Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں ایک گھنٹے کے دوران امریکی کارواں پر دوبار حملہ ہوا ہے۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں کا فوجی ساز و سامان لے جانے والے کارواں پر کچھ ہی گھنٹوں کے اندر دوسری بار حملہ ہوا۔ صابرین نیوز کے مطابق، منگل کے روز صوبے بغداد کے یوسفیہ علاقے میں دوسری مرتبہ امریکی فوج کو رسد پہونچانے والے کارواں پر حملہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ دو مرحلوں میں ہوا۔ پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے 7 بجے ’ہور رجب‘ اور دوسر ے مرحلے میں صبح 7 بج کر 40 منٹ پر جنوبی بغداد میں واقع ’العدوانیہ ‘ میں ہوا۔

’اولوالعزم‘ نامی نامعلوم گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

دوسری طرف عراق کے مغربی صوبے انبار میں ایک خودکش حملے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

ارنا کے مطابق، عراقی فوج نے پیر کی شب ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے صوبے الانبار کے الرطبہ علاقے کے ایک بازار میں داعش کی خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عراقی فوج کے مطابق، دہشتگرد الرطبہ کے بازار میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ کرنے کی کوشش میں تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

 

ٹیگس