Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح سعودی اتحاد کی اپنے ہی اتحادی پر بمباری

جارح سعودی اتحاد نے اپنے ہی اتحادی ابوظہبی کے زرخرید جنگجؤوں کے ایک لیجسٹک فوجی کاررواں پر بمباری کردی۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ایک کاررواں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں اس کے کئی زرخرید جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

جارح سعودی اتحاد کے اس حملے میں امارات سے وابستہ العمالقہ نامی گروہ کے زرخرید جنگجو حملے کا نشانہ بن گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ شبوہ کے عین اور بیجان علاقوں میں انجام پایا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ابھی دو ہفتے پہلے بھی اپنے اتحادی یمن کے مفرور صدر منصورہادی کے زرخرید فوجیوں کے اڈے پر بمباری کردی تھی۔

اس حملے میں یمن  کے مفرور و مستفعی صدر منصورہادی سے وابستہ عناصرکا اڈہ تباہ ہوگیا اور اس کے نتیجے میں پندرہ زرخرید جنگجو ہلاک اور چھے زخمی ہوگئےتھے۔  

 

ٹیگس