عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i399966-عراق_میں_دہشتگرد_امریکی_فوجیوں_کے_کاروان_کے_راستے_میں_دھماکہ
عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے ۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بابل میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا جس کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے  قبول نہیں کی اورابھی تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

کل بھی صوبہ دیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں 2 مرتبہ دھماکے ہوئے تھے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔