Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • یوم ارض کی مناسبت پر بحرین میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

بحرین میں عوام نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی۔

بحرینی عوام نے یوم ارض کی مناسبت سے مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی۔

قابل ذکر ہے کہ یوم ارض 1976 میں فلسطین میں ہونے والے واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کی سرزمین کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی عوام نے اس قبضے کے خلاف مظاہرے کئے تھے جس کے دوران متعدد فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

اللولوء ٹی وی چینل کے مطابق، جمعے کو بحرین میں ہوئے مظاہروں میں بحرینی قوم نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا "اسرائیل شر مطلق ہے" ۔ ان پلے کارڈز سے اسرائیل کے تعلق سے بحرینی قوم کے موقف کا پتہ چلتا ہے۔

مظاہرے میں شامل عوام نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی کی سراہنا کی۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں نے 3 شہادت پسندانہ کارروائی کی جن میں 11 صیہونی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

 

 

ٹیگس