سعودی بادشاہ اسپتال میں داخل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405149-سعودی_بادشاہ_اسپتال_میں_داخل
سعودی شاہی محل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی بادشاہ اسپتال میں داخل

سعودی شاہی محل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کو جدہ کے شاہ فیصل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سعودی نیوزایجنسی نے کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا ہے کہ انھیں کچھ لازمی میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 گذشتہ دو مہینوں کے دوران دوسری بار سعودی بادشاہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

انھیں سولہ مارچ کو بھی ملک فیصل اسپتال پہنچایا گیا تھا تاکہ میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ہی ان کے دل کی بیٹری تبدیل کی جاسکے

شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو آخری بار نمازعید فطر کے بعد ان کے بیٹے اورولیعھد محمد بن سلمان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔