Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت پر طالبان کی تاکید

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

  سحر نیوز/عالم اسلام:افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اتوار کو پڑوسی ملکوں کے ساتھ سرحدی گذرگا ہیں کھلے ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ طالبان کے تعلقات بہت خوشگوار ہیں۔

انھوں کہا کہ طالبان نے خارجہ پالیسی میں توازن قائم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں سفارتی  یا تجارتی طور پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

طالبان، جنھوں نے گذشتہ سال پندرہ اگست کو افغانستان کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے، بین الاقوامی سطح پر خاصطور سے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

ٹیگس