مزاحمت امت اسلامیہ کو صیہونی-امریکی سازشوں سے بچانے کا واحد راستہ: الحوثی
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزاحمت امت اسلامیہ کو صیہونی-امریکی سازشوں سے بچانے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بیروت میں 34 ویں عرب نیشنل کانفرنس سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ عرب اور اسلامی امہ کو درپیش چیلجنوں سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر جامع تحریکیں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ڈھانچے کو تبدیل اور عظیم اسرائیل کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہے اور اس منصوبے کو امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی بھرپور حمایت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے عرب اور مسلم دانشوروں اور سرکردہ شخصیات پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی قوموں کو بیدار اور انہیں دشمنان اسلام کی سازشوں سے آگاہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔