اسلامی ممالک کی ترقی اور پیشرفت امریکا کے لئے ناقابل قبول: قالیفاف
یرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کے وزير اعظم سے ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان زیادہ سے زیادہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی تعاون کی ضرورت پر زور دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے جمعے کی صبح اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ انھوں نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ ہمیں آج ہر زمانے سے زیادہ باہمی اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
قالیباف نے اسی کے ساتھ صدر ایران کے دورے میں انجام پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت کی سطح 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے، بینکاری، اور بارٹر نیز فری ٹریڈ کے میدان میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اسپیکر قالیباف نے کسٹم کی رکاوٹیں دور کرنے، تجارت میں سہولتیں فراہم کرنے نیز سرحدی منڈیوں میں توسیع پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر محمد قالیباف نے 12 روزہ جارحیت کے دوران، پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت ایران کے حکام اور عوام کے ذہن میں ہمیشہ باقی رہے گی۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کررہے تھے کہ ایران کے خلاف جارحیت شروع کی گئی اور حال ہی میں امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔