جہاد اسلامی فلسطین کا اعلان، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، میدان میں ڈٹے رہیں گے
Nov ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بیروت میں منعقدہ 34 ویں عرب نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی فلسطینی کاز کو ختم اور ایک نئے مشرق وسطیٰ کے ناپاک منصوبے کے جواب میں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوم اب بھی غاصبوں کے خلاف میدان میں ڈٹی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ڈٹی رہے گی۔