عراق میں امریکی دہشتگردوں کو پھر ڈوز ملی، کاروان پر حملہ
Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
عراقیوں نے ملک سے دہشتگرد امریکیوں کو مار بھگانے کے لئے کمر کس لی ہے۔ عراق میں ایک بار پھر امریکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ ملنے تک اس کارروائی میں ممکنہ طور پر ہوئے جانی و مالی نقصان کی خبر جاری نہیں ہوئی تھی۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں، ملک سے دہشتگرد امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے کا بل 2 سال پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ عراقی عوام، سیاسی پارٹیاں اور مزاحمتی گروہ مختلف موقعوں پر اپنے ملک میں امریکہ کے باوردی دہشتگردی کی موجودگی کی مخالفت اور انکو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔