غزہ میں اسرائیل کا ایک ڈرون سرنگوں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406638-غزہ_میں_اسرائیل_کا_ایک_ڈرون_سرنگوں
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اس کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۳:۵۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اس کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کا ایک کواڈ کوپٹر تباہ ہوا ہے تاہم اس نے اس کے تباہ ہونے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دو ہفتے قبل بھی جنوبی لبنان میں اسرائیل کا اسکائی لارک نامی ڈرون گر کر تباہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا تھا کہ ہمارا ایک ڈرون شام کی سرزمین میں تباہ ہوا ہے۔