ہندوستان میں توہین رسالت (ص) کے خلاف یمن میں احتجاجی مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i407120-ہندوستان_میں_توہین_رسالت_(ص)_کے_خلاف_یمن_میں_احتجاجی_مظاہرہ
ہندوستان میں توہین رسالت ص کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں توہین رسالت (ص) کے خلاف یمن میں احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان میں توہین رسالت ص کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں بی جے پی لیڈروں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام ص کی شان اقدس میں ہونے والی گستاخی کے خلاف یمن کے صوبے صنعا کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ امت مسلمہ توہین رسالت ص کے خلاف مناسب وقت اور مناسب مقام پر ردعمل کا اظہار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں اس قسم کا جرم کر کے اس بات کو ثابت کر دیا گیا کہ ہندو بھی یہود و نصاری کی طرح مسلمانوں کے خلاف ایک ہی محاذ پر لڑ رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے اپنے اجتماع میں اسلام و مسلمین کے دشمنوں کے خلاف نعرے لگائے اور مذہبی مقدسات کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔