طرطوس میں صیہونی حکومت کا میزائلی حملہ
Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے شام کے جنوبی طرطوس میں میزائل حملہ کیا ہے
صیہونی حکومت ، دہشتگردوں کی مدد کرنے کے لئے شامی فوج کے اڈوں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرتی رہتی ہے.
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مغربی طرابلس میں میڈیرین سی کے اوپر سے کئی میزائل فائر کر کے جنوبی طرطوس کے الحمیدیہ ضلع کے اطراف میں واقع ایک مرغی فارم کو نشانہ بنایا .
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دوشامی شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے سے شروع ہوا ہے.
شام استقامتی محاذ کا ایک اہم رکن ہے جو علاقے میں امریکی صیہونی سعودی اقدامات اور سازشوں کا مقابلہ کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے.