بین‌ الحرمین میں نماز عید قربان کا روح پرور اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i408162-بین_الحرمین_میں_نماز_عید_قربان_کا_روح_پرور_اجتماع
ہزاروں فرزندان توحید نے آج بین‌الحرمین میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  •  بین‌ الحرمین میں نماز عید قربان کا روح پرور اجتماع

ہزاروں فرزندان توحید نے آج بین‌الحرمین میں عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

عراق کے مقدس شہرکربلائے معلی میں حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس علمدار کربلا (ع)  کے حرم مطہر کے راستے یعنی بین‌الحرمین میں آج ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید قربان ادا کی۔ اس موقع پر فرزندان توحید نے رب العزت سے رازو نیاز کی مسلمانوں کی  کامیابی اور قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی اور اسی طرح یمن، افغانستان اور شام سمیت عالم اسلام کے مسائل و مشکلات کے جل کیلئے دعا کی۔