Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین سے پہلی باضابطہ پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

مقبوضہ فلسطین سے براہ راست پہلی باضابطہ پرواز جمعے کو جدہ پہنچ گئی۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ آج جمعے کو بنگورین ایرپورٹ سے پہلی براہ راست اور باضابطہ پرواز جدہ ایرپورٹ پہنچ گئی۔ اس قبل غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر سعودی عرب اور غاصب اسرائیل کے درمیان پروازوں کی رفت و آمد کا سلسلہ جاری تھا۔

سعودی عرب کے محکمۂ شہری ہوابازی کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کو اسرائیل کی غیر فوجی پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹیگس