حماس نے اسرائیلی حکام کا جھوٹ برملا کر دیا
Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو عزالدین قسام بریگیڈ نے دو اسرائیلی فوجیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں صیہونیوں کو بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام قیدی فوجیوں کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: 2014 میں 51 روزہ جنگ کے دوران القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجی ہارون ساؤل کو پکڑ لیا تھا۔ 2015 میں ایک اور صیہونی فوجی ہیدر گولڈن بھی رفح سے لاپتہ ہو گیا تھا۔
شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اتوار کو ساؤل اور گولڈن کی تصویر جاری کی۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ حکومت آپ سے جھوٹ بول رہی ہے یہ تصویر صیہونی کمیونیٹی کے لئے جاری کی گئی ہے تاکہ اسرائیلیوں کو یہ معلوم ہو سکے کہ ان کے افسران قیدی فوجیوں کے بارے میں ان سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت حماس نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو قید کر رکھا ہے۔