طالبان حکومت کی ایران سے طبی شعبے میں مدد کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i410135-طالبان_حکومت_کی_ایران_سے_طبی_شعبے_میں_مدد_کی_درخواست
افغان وزیر صحت کا کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ، صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۱ Asia/Tehran
  • طالبان وزیرصحت کی کابل میں ایرانی سفیر سے ملاقات
    طالبان وزیرصحت کی کابل میں ایرانی سفیر سے ملاقات

افغان وزیر صحت کا کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ، صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست

ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں تعینات ایران کے سفیر بہادر امینیان سے ملاقات کی۔ بامیان میں ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل، افغان ڈاکٹروں کی کینسر کے میدان میں تربیت، ادویات کی افغانستان برآمدات اور ایران کے طبی مراکز سے استفادہ کا جائزہ لیا۔

مشرق کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وزیر صحت اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں بامیان میں ہسپتال کی تکمیل، افغانی ڈاکٹروں کی کینسر کے علاج کے سلسلے میں تربیت، دواؤں کی فراہمی اور ایرانی ہسپتالوں میں افغانی بیماروں کے علاج جیسے معاملات پر بھی تبالۂ خیال ہوا۔