عراق میں ترک فوجی چھاؤنی پر میزائل حملے کی ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i411129-عراق_میں_ترک_فوجی_چھاؤنی_پر_میزائل_حملے_کی_ویڈیو
گزشتہ روز شمالی عراق میں ترکی کی ایک فوجی چھاؤنی پر کنکورس میزائل سے حملہ ہوا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • کونکورس میزائل (فائل فوٹو )
    کونکورس میزائل (فائل فوٹو )

گزشتہ روز شمالی عراق میں ترکی کی ایک فوجی چھاؤنی پر کنکورس میزائل سے حملہ ہوا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں قائم ترکیہ کی غیر قانونی فوجی چھاؤنی پر کنکورس میزائل سے حملہ ہوا تھا اور اس کی ویڈیو کردستان کے ایک دہشت گرد گروہ کے ٹی وی نے نشر کی ہے۔

روسی ساختہ کنکورس میزائل انٹی آرمر میزائل ہے جو متحرک اور ساکت اہداف کے خلاف استعمال کےلئے سابقہ سوویت دور میں بنایا گیا تھا، ہونے والا حملہ اس میزائل کے جدید ماڈل سے کیا گیا، یہ میزائل 200 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے  اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔