Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • غاصبوں کو آگ میں جھلسا دیا جائے گا، سرایا القدس

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی ونگ سرایا القدس نے صیہونی دشمن کے خلاف استقامت اور مزاحمت کے جانبازوں کی جاری کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے لئے زمین پر آگ کے شعلے بھڑکا دیئے جائیں گے جس میں غاصب صیہونی جھلس اٹھیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے جمعرات کو ایک بیان میں جنین کے علاقے میں بدھ کی جھڑپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین میں یکجہتی کی قدردانی کی اور اعلان کیا کہ تحریک مزاحمت ہرگز نہیں رکے گی اور غاصب صیہونیوں کے پیروں کے نیچے زمین پر آگ کے شعلے بھڑکا دیئے جائیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا کہ شہید فلسطینی مجاہدین نے جنین میں صیہونی درندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت کو واحد کامیاب طریقہ قرار دیتے ہوئے اپنی دلیرانہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور غاصب صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی جہادی استقامت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کیا جاسکے گا ۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن ناصر ابو شریف نے بھی کہا ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے کا واحد ذریعہ دلیرانہ استقامت اور مسجد الاقصی پر صیہونی جارحیت کو روکناہے ۔ انھوں نے فلسطین کو آزاد کرانے اور اس سرزمین کو صیہونی غاصبوں سے پاک کرنے کے لئے مجاہدت پر زور دیا ۔

ناصر ابو شریف نے کہا کہ صیہونی غاصبوں کے جرائم پر بعض عرب ملکوں کی خاموشی اور اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے بعض عرب ملکوں میں پائی جانے والی بے چینی اور فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے مجاہدین کی گرفتاری کے لئے غاصب صیہونی حکام کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے اس مجاہد نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے زوال تک تحریک مزاحمت جاری رہے گی اور یہ رکنے والی نہیں ہے اور جنین کی مجاہدانہ کارروائیوں نے صیہونیوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے بدھ کے حملے میں پانچ فلسطینی مجاہدین شہید ہوئے ہیں ۔

ٹیگس