Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں جمعے کی صبح ایک تعلیمی ادارے کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں بتیس سے زائد افراد جاں بحق اور پینتیس دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں ۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ جمعے کو بھی کابل کی وزیر اکبرخان کی مسجد کے قریب ہونے والے دہشتگرانہ بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔   جمعے کی دھماکے کی نوعیت کے بارے میں طالبان انتظامیہ نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔   افغانستان میں گزشتہ مہینوں کے دوران مختلف علاقوں  خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے- کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ  نے قبول کی ہے ۔

ٹیگس